دوسرے بچے کی پیدائش پر کوہلی بھارت سے کیوں چلے گئے؟

1
3

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران بیرونِ ملک جا کر 2 ماہ کرکٹ سے وقفہ لینے کی وضاحت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے آخری 2 ماہ بھارت سے باہر گزارے. جہاں برطانیہ میں ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے( بیٹے) کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے پیغام میں ویرات نے بتایا تھا کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی وجہ سے ویرات کوہلی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی نہیں کی تھی. اور وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب پیر کو انڈین پریمیئر لیگ .(آئی پی ایل) کے ایک میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی سے اس سارے معاملے پر بات کی۔

ویرات نے تصدیق کی کہ وہ 2 ماہ کے لیے بھارت سے باہر تھے اور کہا کہ ہم ملک میں نہیں تھے، ہم ایک ایسی جگہ پر تھے جہاں لوگ ہمیں پہچان نہیں رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک خاندان کے طور پر ایک ساتھ وقت گزارنا. اور صرف دو ماہ تک نارمل محسوس کرنا. میرے اور میرے خاندان کے لیے. یہ ایک حقیقی تجربہ تھا۔

ویرات نے کہا. کہ دو بچوں کے بعد خاندانی لحاظ سے چیزیں بالکل مختلف ہوجاتی ہیں، یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا کہ سڑک پر کسی دوسرے شخص کی طرح ہونا اور کوئی پہچان نہ سکے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 2017ء میں انوشکا شرما سے شادی کی تھی جس کے بعد اس مشہور جوڑی کے ہاں جنوری 2021ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’وامیکا کوہلی‘ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.