دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ لیکن ان کے پاس اتنا پیسہ آیا کہاں سے؟

امریکی ادارے بلوم برگ نے دنیا کے دس امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے اور اس برس ایک بار پھر وال مارٹ سُپر مارکیٹ کا مالک والٹن خاندان یہاں سرِفہرست نظر آتا ہے۔

تقریباً چھ دہائیوں قبل سیم والٹن نے پہلی سُپر مارکیٹ کھولی تھی اور آج ان کے خاندان سے منسلک افراد کا تعلق دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ اس برس ان کی وال مارٹ چین کے شیئرز کی قدر میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق وال مارٹ کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے اپنے اثاثوں کا تحفظ کیا ہے اور ایسے کاروباری معاہدے کیے ہیں جس سے ان کی دولت میں کمی نہ آئے۔

اس فہرست میں مزید خاندانوں کے نام بھی شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان لوگوں کے پاس کتنی دولت ہے اور ان کے امیر ہونے کا راز کیا ہے۔

1) والٹن خاندان

والٹن خاندان
،تقریباً چھ دہائیوں قبل سیم والٹن نے پہلی سُپر مارکیٹ کھولی تھی

کُل دولت: 432 ارب ڈالر

ملک: امریکہ

والٹن خاندان تقریباً وال مارٹ چین کے 46 فیصد سٹورز کا مالک ہے اور یہی سُپر مارکیٹ ان کے پاس موجود دولت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

وال مارٹ کے بانی سیم والٹن نے انتہائی دانشمندی سے اپنی دولت تمام بچوں میں تقسیم کر دی تھی تاکہ کاروبار پر خاندان کی گرفت ہمیشہ مضبوط رہے۔

2) آل نہیان خاندان

متحدہ عرب امارات
،ابو ظہبی کے حاکم شیخ محمد بن زاید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے صدر بھی ہیں

کاروبار: تیل، انڈسٹریز

کُل دولت: 323 ارب امریکی ڈالر

ملک: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے حکمراں آل نہیان خاندان کی تمام دولت کا سبب دراصل تیل کا کاروبار ہے۔

ابو ظہبی کے حاکم شیخ محمد بن زاید آل نیہان متحدہ عرب امارات کے صدر بھی ہیں۔

3) ال ثانی خاندان

آل ثاںی خاندان
،قطر کے حکمران ال ثانی خاندان کے مفادات تیل اور گیس کے کاروبار سے جُڑے ہیں

کاروبار: تیل، انڈسٹریز

کُل دولت: 172 ارب امریکی ڈالر

ملک: قطر

قطر کے حکمران ال ثانی خاندان کے مفادات تیل اور گیس کے کاروبار سے جُڑے ہیں۔ اس خاندان کے تقریباً تمام ہی افراد حکومت میں بڑی سیاسی ذمہ داریوں پر فائز ہیں اور متعدد شعبہ جات میں انڈسٹریاں چلا رہے ہیں۔

یہ ایک بہت بڑا خاندان ہے اور ملک کی حکمرانی اس کی چند شاخوں کے پاس ہے۔

4) ایغمیز خاندان

ایغمیز
،ایغمیز کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فیشن کمپنیوں میں ہوتا ہے

کمپنی کا نام: ایغمیز

کُل دولت: 170 ارب روپے

ملک: فرانس

ایغمیز کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فیشن کمپنیوں میں ہوتا ہے اور اس وقت اس کے مالک خاندان کی چھٹی پشت کے تقریباً 100 افراد اس کاروبار کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسل ڈومس ہیں۔

5) کوک خاندان

کوک خاندان
،آئل کمپنی فریڈرک، چارلس، ڈیوڈ اور ولیم کوک کو اپنے والد فریڈ کوک سے ورثے میں ملی تھی

کمپنی کا نام: کوک انڈسٹریز

کُل دولت: 148 ارب ڈالر

ایک آئل کمپنی چار بھائیوں فریڈرک، چارلس، ڈیوڈ اور ولیم کوک کو اپنے والد فریڈ کوک سے ورثے میں ملی تھی لیکن پھر اختلافات کے سبب صرف چارلس اور ڈیوڈ ہی اس کاروبار سے منسلک رہ پائے۔

6) آل سعود

آل سعود
،تصویر کا کیپشنشاہی خاندان کے ایک ارب سے زیادہ کے اثاثے ولی عہد محمد بن سلمان کے کنٹرول میں ہیں

کاروبار: تیل، انڈسٹریز

کُل مالیت: 140 ارب ڈالر

ملک: سعودی عرب

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت کی بنیاد دراصل تیل کا کاروبار ہے۔ بلوم برگ نے اس خاندان کی دولت کا اندازہ گذشتہ 50 برسوں میں اس کے اراکین کو شاہی خزانے سے کی جانے والی ادائیگیوں سے لگایا ہے۔

شاہی خاندان کے ایک ارب سے زیادہ کے اثاثے صرف ولی عہد محمد بن سلمان کے کنٹرول میں ہیں۔

7) مارس خاندان

مارس خاندان
،تصویر کا کیپشنمارس کے مشہور ہونے کی سب سے بڑی وجہ چاکلیٹ سے بنی مصنوعات ہیں

کمپنی کا نام: مارس، انکارپوریٹڈ

کُل دولت: 133 ارب ڈالر

ملک: امریکہ

مارس کے مشہور ہونے کی سب سے بڑی وجہ چاکلیٹ کی وہ مصنوعات ہیں جن سے ہم اکثر لُطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان مصنوعات میں ایم اینڈ ایم، ملکی وے اور سنِکر چاکلیٹ شامل ہیں۔

تاہم کمپنی کے پاس آنے والے آدھے سے زیادہ منافع کا سبب اس کی پالتو جانوروں کے لیے بنائی جانے والی مصنوعات ہیں۔

8) امبانی خاندان

امبانی خاندان
،تصویر کا کیپشنمُکیش امبانی دنیا کی سب سے بڑی تیل کی ریفائنری کے انچارج ہیں

کمپنی کا نام: ریلائنس انڈسٹریز

کُل دولت: 99 ارب ڈالر

ملک: انڈیا

مُکیش امبانی دنیا کی سب سے بڑی تیل کی ریفائنری کے انچارج ہیں۔ وہ ایک 27 منزلہ محل نما عمارت میں رہتے ہیں جسے دنیا کی سب سے مہنگی رہائشی عمارت بھی تصور کیا جاتا ہے۔

انھیں اور ان کے بھائی کو یہ کاروبار اپنے والد سے ورثے میں ملا تھا۔

9) ورتھیمر خاندان

ورتھیمر خاندان
،تصویر کا کیپشنالین اور جرارڈ ورتھیمر کی دولت کا راز کوکو شانیل فیشن کمپنی ہے

کمپنی کا نام: شانیل

کُل دولت: 88 ارب ڈالر

الین اور جرارڈ ورتھیمر کی دولت کا راز کوکو شانیل فیشن کمپنی ہے جس کی بنیاد ان کے دادا نے 1920 کی دہائی میں پیرس میں رکھی تھی۔

یہ خاندان نہ صرف فیشن ہاؤس کا مالک ہے بلکہ ان کے پاس دنیا کے پاس مہنگے ترین ریس کے گھوڑے اور انگور کے باغات بھی ہیں۔

10) تھامسن خاندان

تھامسن خاندان
،تصویر کا کیپشنتھامسن خاندان کے پاس تھامسن روئٹرز کمپنی کے 70 فیصد حصص ہیں

کمپنی: تھامسن روئٹرز

کُل دولت: 87 ارب ڈالر

ملک: کینیڈا

تھامسن خاندان کے پاس تھامسن روئٹرز کمپنی کے 70 فیصد حصص ہیں۔ کینیڈا کے امیر ترین خاندان پر دولت کے دروازے 1930 کی دہائی میں اس وقت کھلے جب روئے تھامسن نے انٹاریو میں پہلا ریڈیو سٹیشن کھولا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.