معروف یوٹیوبر اور ڈی آئی وائی ماسٹر دی کیو نے حال ہی میں دنیا کی سب سے چھوٹی اور قابل استعمال بائی سائیکل متعارف کروائی ہے، جسے ’بگ بوائے‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بائی سائیکل بظاہر نظر آنے میں تو بہت ہی چھوٹی لگتی ہے۔ لیکن یہ سائیکل 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دنیا کی اس ننھی ترین بائی سائیکل رولر بلیڈ وہیلز اور اسٹرانگ آئرن فریم کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں۔ کو جوڑ کر تیار کی گئی ہے۔
دی کیو نے اس متاثر کن بائی سائیکل کی تیاری کی تفصیلات یو ٹیوب ویڈیو میں بتائی اور اب تک اسے 14 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔
تاہم اس کی تیاری کے حوالے سے ایک بات واضح ہے۔ کہ یہ کوئی ایسی چیز نہیں کہ کوئی اسے گھر میں تیار کرسکے۔
ایک چھوٹی سی بائی سائیکل تیار کرنا ایک چیز ہے۔ لیکن یہ بات یقینی بنانا کہ اس پر ایک بالغ شخص سفر کرسکے بالکل ہی مختلف بات ہے۔
البتہ یہ واضح ہے کہ بگ بوائے نامی اس چھوٹی سی بائی پر بالغ تو کیا کسی چھوٹے سے بچے کے لیے بھی بہت آرام دہ سفر ممکن نہیں۔ لیکن دی کیو نے اپنی وائرل ویڈیو ڈی آئی وائی میں۔ یقینی طور پر اس کا مظاہرہ کرکے دکھایا ہے۔