دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا ترین الیکٹرک ڈبل کیبن ٹرک

چین میں تیار کیا جانے والا شیان مانگیا ایک مکمل اور فعال الیکٹرک ڈبل کیبن ٹرک ہے جو صرف 3 ہزار ڈالر سے بھی کم قمیت میں دستیاب ہے اور آرڈر کرنے پر براہ راست آپ کی دہلیز پر پہنچایا جاسکتا ہے۔ 

چند برس قبل دنیا کی سب سے سستی کار چھنگلی نیمکا کے بارے میں بتایا گیا تھا. جو کہ پہیوں پر ایک چھوٹے سے ڈبے سے مشابہ کار ہے. اور اس کی قیمت تو صرف 930 امریکی ڈالرز کے مساوی ہے. یہ بھی خریدار کے گھر براہ راست ڈلیور کی جاسکتی ہے۔ 

چھوٹی اور کم قیمت سپر افورڈ ایبل ان الیکٹرک گاڑیوں کا تصور کافی شاندار ہے. جو کہ کسی ڈیلر شپ پر بھیج کر وہاں پڑے رہنے کے بجائے با آسانی آپ کے گھر ڈلیور کی جاسکتی ہے۔

شیان مانگیا نامی مذکورہ بالا ٹرک کو خریدنے کے لیے چینی شاپنگ جائنٹ علی بابا کو آن لائن آرڈر دیا جاسکتا ہے. جو کہ یہ آرڈر 15 سے 20 دنوں میں آپ کے گھر کے دروازے تک پہنچا دے گا۔ 

آرڈر کرنے سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ شیان مانگیا کسی امریکی. یا یورپی ڈبل کیبن ٹرک جیسا نہیں ہے، اس کا وزن 680 سے 785 کلوگرام کے درمیان ہے. اور اس کی پیمائش 3750 ایم ایم سے 1450 اور 1600 تک ہوتا ہے۔

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 55 کلومیٹر ہے. یہ ایک کار سے بھی چھوٹا ہوتا ہے. لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ آپ ایک حقیقی پک اپ ٹرک کی قیمت سے بہت ہی کم پر یہ وہیکل حاصل کر رہے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.