دریائے سوات: ریلے میں ڈوب کر 9 افراد جاں بحق، 6 کی تلاش جاری

سوات

دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا کر لے گیا، جن میں سے 3 افراد کو بچا لیا گیا۔

دریائے سوات سے 1 اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق سیاحوں کی تعداد 9 ہو گئی، 6 لاپتہ افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

دریائے سوات میں لاپتہ ہونے والی ایک فمیلی نے. ’جیو نیوز‘ کو بتایا. کہ متاثرہ خاندان کی 1 خاتون اور 9 بچے دریا .میں تھے جو سب لاپتہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کی لاش مل گئی ہے. جبکہ 9 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بچے دریا میں تصویر بنانے گئے تھے کہ اچانک ریلہ آ گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں سیلابی ریلے کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے. کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے. کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے. میں سیاحوں کی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے واقعے میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش کرنے، این ڈی ایم اے، انتظامیہ کو. دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر کی ہدایت کر دی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.