خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔

تحصیل جمرود کے علاقے۔ گودر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی۔ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 1 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
اسی چیک پوسٹ پر 1 ماہ قبل بھی دہشت گردوں کے حملے سے 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔