حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کا فیصلہ

عيد سے پہلے تنخواہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی اس حوالے سے مشاورت ہوئی۔

جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دی جائے۔

اعلامیے کے مطابق ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کی جائے گی۔

وزیرِ خزانہ نے سیکریٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.