پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنا دل چُرانے والے کی تصویر شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے چند خوشگوار و یادگار لمحات تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس نے ان کا دل چُرایا ہے۔
اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ میں انہیں اپنے بھائی کے بیٹے یعنی اپنے. بھانجے سلطان کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حمائمہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا. کہ میرا دل اس ننھے سے آدمی نے دل چُرا لیا ہے، اس کے ساتھ انہوں نے سرخ ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے بھانجے کے نام پیغام میں مزید لکھا کہ یہ میں اس لیے شیئر کر رہی ہوں کیونکہ آپ اسے ہمیشہ دیکھ سکتے ہیں اور پڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے بھانجے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جتنا آپ مجھے خوش کر سکتے ہیں. اتنا کوئی اور نہیں کرسکتا، میں آپ کو دیکھ کر گھنٹوں اللہ کا شکر ادا کرنے میں گزار سکتی ہوں. کہ اس نے مجھے آپ سے نوازا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں سب سے زیادہ آپ سے پیار کرتی ہوں. اور آپ میری محبت کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں سلطان میری جانم۔