نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) کا اجلاس ہوا، جس میں رواں سال جی ڈی پی کی شرح 5 اعشاریہ 97 رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال جی ڈی پی میں شرح نمو 5 اعشاریہ 74 فیصد تھی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال سروسز کے شعبے میں شرح نمو 6 فیصد تھی، جو رواں سال 6 اعشاریہ 19 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال صنعتی پیداوار کی شرح نمو 7 اعشاریہ 19 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ برس 7 اعشاریہ 81 فیصد تھی۔
ذرائع کے مطابق زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد رہے گی جو گزشتہ برس 3 اعشاریہ 48 فیصد تھی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال اکانومی کا حجم 38 ہزار 755 ارب روپے ہوگا جبکہ گزشتہ برس حجم 36 ہزار 573 ارب روپے تھا۔