جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔
سیول سے خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا. کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے مزید کہا. کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔
ادھر دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے ملک میں مارشل لا لگانے .پر سیول میں اپوزیشن لیڈر لی جائے مائیونگ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پارلیمنٹ صدر کے مارشل لا کے حکم کو کالعدم کرنےکی کوشش کرے گی۔
پارلیمنٹ میں جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا. کہ فوج ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔
سیول سے مقامی میڈیا کے. مطابق پارلیمنٹ کا داخلی دروازہ بند کر دیا گیا ہے، اور ارکان پارلیمنٹ کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔