سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا ہے. جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر). کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مارا گیا. دہشت گرد فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ مارا گیا. دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ مارے گئے. دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے. کہ مقامی افراد کی جانب سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فورسز سے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔