دیوار برلن کے انہدام کے بعد سابقہ مشرقی اور مغربی جرمن ریاستوں کے اتحاد کو آج پیر تین اکتوبر کے روز ٹھیک بتیس برس ہو گئے۔ اس سلسلے میں تین روزہ تقریبات آج مکمل ہو رہی ہیں۔ مرکزی تقریب مشرقی شہر ایرفرٹ میں ہو رہی ہے۔
اس سال اتحاد جرمنی کی۔ سالگرہ ۔کے موقع پر مشرقی جرمن صوبے ۔تھیورنگیا۔ کے دارالحکومت ایرفرٹ میں جس تقریب کا اہتمام کیا گیا، وہ ایک تین روزہ میلہ تھا۔ لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا۔ کہ ماضی کی دونوں جرمن ریاستوں کے اتحاد کی سالگرہ ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے۔ جب مشرقی یورپ میں روسی یوکرینی جنگ کے باعث ہلاکت خیزی اور پورے یورپ میں گہری تشویش کے سائے منڈلا رہے ہیں۔
دیوار برلن کے گرائے جانے کے تقریباﹰ ایک سال بعد سابقہ مشرقی جرمنی کی کمیونسٹ ریاست اور سابقہ مغربی جرمنی کی وفاقی جمہوری ریاست کا اتحاد اکتوبر 1990ء۔ میں عمل میں آیا تھا۔ اس اتحاد کے 32 برس پورے ہونے پر تین روزہ ملکی تقریبات کا آغاز ہفتہ یکم اکتوبر کو ہوا تھا، جو آج اپنی تکمیل کو پہنچ رہی ہیں۔
یوم اتحاد جرمنی کی مرکزی تقریب ایرفرٹ میں
وسطی جرمنی کے شہر ایرفرٹ میں۔ آج پیر کے روز منعقد ہونے والی تقریب میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کے باوجود تقریباﹰ ایک لاکھ بیس ہزار تک شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ تقریب وفاقی صوبے تھیورنگیا کے دارالحکومت ایرفرٹ میں اس لیے ہو رہی ہے۔ کہ وفاقی جرمن پارلیمان کے صوبوں کے نمائندہ ایوان بالا یا بنڈس راٹ کی صدارت بھی اس وقت تھیورنگیا ہی کے پاس ہے۔