ثانیہ مرزا کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنیوالی ہیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

1
3

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی. کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

اس کے بعد  اچانک شعیب ملک کا اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان سامنے آیا تھا۔

طلاق

ثانیہ اور شعیب کے درمیان فروری میں ہونے والی طلاق کے 4. ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی میڈیا ویب سائٹ. کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے. کہ ثانیہ جَلد ہی بھارتی بولر، محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ’مسالہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق مرزا. اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلیکیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جوڑا جَلد شادی کر سکتا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے. والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی ہے۔

تاہم ثانیہ اور محمد شامی کی شادی. کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں. مگر تاحال ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

4 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.