
پاکستان کی سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے شادی کے ناکام و تلخ تجربوں کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے نجی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرویو دیا اور دل کی باتیں کی ہیں۔
دورانِ انٹرویو زیبا بختیار سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچا؟
دوسری شادی ختم
صحافی کے سوال کا جواب دیتے. ہوئے سینئر اداکارہ نے کہا کہ دوسری شادی ختم ہونے کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں تھی. کہ میں اس وقت ایک بچے کی ماں تھی بلکہ میں نے دوبارہ شادی اس لیے. نہیں کی کیوں کہ مجھے کوئی صحیح شخص نہیں ملا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مجھے کوئی صحیح شخص مل جاتا. تو یقیناً میں پھر شادی کر لیتی۔
واضح رہے. کہ گزشتہ برس ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی شوبز میں آنے سے قبل، 19 برس میں ہوگئی تھی۔ پہلی شادی صرف 1 سال چل سکی اور طلاق پر ختم ہوگئی۔
انہوں نے بتایا تھا. کہ پہلی شادی ختم ہونے کے بعد شوبز میں آئیں اور پھر عدنان سمیع خان. سے ان کی دوسری شادی ہوئی، جو بعدازاں طلاق پر ختم ہوئی۔