بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے فلم تھری ایڈیٹس کے اداکاروں کی تصویر وائرل ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔
بھارتی فلم تھری ایڈیٹس کے اداکاروں عامر خان، مادھون اور شرمن جوشی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کو دیکھ کر کرینہ کپور نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر رد عمل دے دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے. اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ آخر یہ سب کیا چل رہا ہے؟ مجھے شک ہے. کہ یہ لوگ مجھے بتائے بغیر ہی فلم تھری ایڈیٹس. کا دوسرا پارٹ بنا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ میں چھٹیوں پر گئی ہوئی تھی، یہ تنیوں مل کر کھچڑی پکا رہے تھے، پریس کانفرنس کے کلپ کا اس طرح گردش کرنا کسی رازداری کی طرف اشارہ کررہا ہے، جسے مجھ سے چھپایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ان لوگوں نے بومن کو بھی کچھ نہیں بتایا ہوگا، رکیں میں بومن کو کال کرکے .معلوم کرتی ہوں. کہ آخر یہ سب چل کیا رہا ہے؟
اس سارے معاملے پر فلم تھری ایڈیٹس. میں کام کرنے والے باقی اداکاروں بومن ایرانی. جاوید جعفری اور مونا سنگھ نے بھی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
اداکار بومن ایرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تم لوگ کیا کررہے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے. تم لوگ وائرس کے بنا فلم بنانے کا سوچ بھی کیسے سکتے ہو؟