موسم گرما کا بہت ہی اہم اور سستا پھل تربوز دنیا بھر میں کھایا اور پسند کیا جاتا ہے۔
عام طور پر تربوز کاٹ کر کھایا جاتا ہے یا اس کا شربت پیا جاتا ہے لیکن دنیا تجربہ کرنے والوں سے بھری پڑی ہے اسی لیے انٹرنیٹ پر ایک شخص کے انوکھے انداز نے لوگوں کو سر کُھجانے پر مجبور کردیا۔
انٹرنیٹ پر ایک شخص کی تربوز کو باقاعدہ تل کر کھانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نے سوچنا شروع کردیا ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔
تربوز کو ڈیپ فرائے کرنے والے شخص کا کہنا ہے. کہ وہ تربوز کو کُرکُرا کرنا چاہتا تھا۔
سوشل میڈیا پر پھل کے ساتھ اس عجیب تجربے کو دیکھ کر لوگ حیران ہو رہے ہیں. اور ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں.