
بہاولپور میں خاتون کے ہاں کوئینٹپلز (ایک ساتھ 5 بچوں) کی ولادت ہوئی ہے۔
بہاولپور کے گورنمنٹ صادق اسپتال کی انتظامیہ نے خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت کی تصدیق کی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ہاں ایک ساتھ 4 لڑکیاں اور 1 لڑکا پیدا ہوا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔