بھارت میں بندروں کی شرارتیں کم نہ ہوئیں اور اس بار بھی ایک بندر نے شرارت کر کے فون اپنی بات منوا لی۔
بھارت کے کئی علاقوں میں بندر. اور لنگور لوگوں کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں تنگ کرنے. کی وجہ سے کافی بدنام ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق. ورنداون شہر میں بندر نے ایک شخص کا قیمتی آئی فون چوری کرلیا. اور یہی نہیں پھر اس بندر نے اسے واپس کرنے کے لیے اپنی بات بھی منوائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 6 جنوری کو پیش آیا جب بندر ایک شخص کا آئی فون چوری کر کے عمارت کے اوپر بیٹھ گیا، اس دوران کئی لوگ متاثرہ شخص کی مدد کرنے کے لیے. جمع ہوگئے. تاہم اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر بھی بندر ڈرا نہیں اور اس نے آئی فون واپس نہیں کیا۔
رپورٹس کے مطابق لوگوں کی جانب سے بندر کو کئی چیزیں پھینکی گئیں. اور لالچ دی گئی تاہم اسی دوران اس نے ایک جوس کے پیکٹ کے عوض ڈیل کر کے. آئی فون واپس کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس پوری ڈیل کے دوران متاثرہ شخص. اور اس کے فون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں کی ہنسی نہیں رک رہی. اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں کئی لوگوں نے بھارت میں اسی طرح کے واقعات کا شکار ہونے کی اپنی کہانی بھی بیان کی ہے۔