برطانیہ میں لوگوں کی ہلچل سے بھرے علاقے لنکن میں ایک بھکاری کی کہانی نے لوگوں کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ بھکاری جیمز چیمبر کو سڑکوں پر لوگوں سے مدد اور ہمدردی لینے والے ان گنت دیگر افراد سے الگ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بے گھر شخص جیمز چیمبر لنکن کے شہریوں سے سالانہ 20 ہزار پونڈ جمع کرنے میں کامیاب ہوتا تھا تاہم. اب اس پر سٹی سینٹر میں بھیک مانگنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس شخص کا کوئی مقررہ پتہ نہیں ہے. تاہم اب عدالت کی جانب سے جیمز چیمبر کو بھیک مانگنے سے روک دیا گیا ہے۔
عدالتی حکم پر اس شخص کو ناصرف پیسے مانگنے سے منع کیا گیا ہے. بلکہ اسے فرش پر بیٹھنے یا دوسرے کسی بھی طریقے سے پیسے جمع کرنے کی پوزیشن اپنانے سے بھی روکا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس شخص پر سامان مانگنے کے لیے. شہر کی حدود میں موجود افراد سے رابطہ کرنے پر پھی پابندی عائد ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز چیمبر پر بھیک مانگنے سے متعلق 13 الزامات عائد تھے. جن کی وجہ سے عدالت نے یہ فیصلہ دیا۔
کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں اسے 5 سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔