باکسر عامر خان سے قیمتی گھڑی چھیننے والے ملزمان کا اعتراف جرم

عامر
دو ملزمان عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے

لندن میں پاکستانی برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق 18 اپریل 2022 کو گھڑی چھیننے کی واردات ہوئی، جب 36 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم رات 9 بجے لندن ایسٹ کے ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے۔

اس دوران ملزمان عامر خان سے گھڑی چھین کے فرار ہوگئے تھے. اس گھڑی کی مالیت 70 ہزار پاؤنڈ تھی. یعنی پاکستانی روپے میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

لندن فلائنگ اسکواڈ انویسٹی گیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا پتا لگایا. اور 22 جون کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

معاملہ جب عدالت پہنچا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

اسنارزبروک کراؤن کورٹ نے 20 سالہ ڈینٹے کیمپبل اور 25 سالہ احمد بانا کو مجرم قراردے دیا۔

میٹ فلائنگ اسکواڈ کے جاسوس کانسٹیبل اسٹورٹ پونڈر نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے منصوبہ بندی کے تحت واردات کی گئی۔

قبل ازیں عامر خان نے عدالت کو بتایا. کہ ’میں ایک اسپورٹس مین ہوں، ایک فائٹر ہوں، میں نے کئی مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے، لیکن یہ واقعہ مختلف اور خوفناک تھا. ملزمان نے میرے سر پر بندوق رکھی تھی. میں ان کو پہچان نہیں سکا کیونکہ انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا. میں نہیں چاہتا تھا. کہ ملزمان مجھ پر گولی چلائیں‘۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.