آپ نے بچوں کو اکثر بال کٹواتے ہوئے روتا دیکھا ہوگا، مگر سوشل میڈیا پر ایک ایسے حجام کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو مذاق ہی مذاق میں بچوں کے بال کاٹ دیتا ہے اور اپنی حرکات سے روتے ہوئے بچوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایسے ہی ایک حجام کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک حجام کو بڑے ہی اچھے اور دوستانہ انداز میں ایک روتے ہوئے بچے کے بال کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہوتا یوں ہے کہ حجام کی دکان پر ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ بال کٹوانے کےلیے موجود ہے. تاہم وہ اپنی حجامت بنوانے کےلیے بالکل بھی تیار نہیں ہے. اور مسلسل روتا رہتا ہے، اس دوران حجام اسے بہلانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے. کہ بال کاٹنے والا شخص بچے کی حجامت بنانے سے پہلے خوب دوستانہ ماحول بناتا ہے اور کرسی پر بیٹھے بچے کو بہلاتا پھسلاتا نظر آتا ہے، اس دوران بچہ تھوڑی بہت مزاحمت بھی کرتا ہے. مگر آخر کار تھک ہارکر وہ بھی اپنے بال خاموشی سے کٹوانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
تاہم جب بچے کی حجامت مکمل ہوجاتی ہے. تو اسے خوش ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔