ایپل کی انڈونیشا کو آئی فون 16 کی فروخت سے پابندی ختم کرنے کیلئے بڑی پیشکش

ایپل

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے انڈونیشیا کو آئی فون سیریز 16 کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔

ایپل نے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز قائم کرنے کے لیے. 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا تھا. مگر عملی طور پر صرف ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی۔

کمپنی کی جانب سے کیے گئے. سرمایہ کاری کے وعدے پورا نہ ہونے پر انڈونیشین حکومت نے اکتوبر میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اب بلوم برگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپل نے انڈونیشیا میں اگلے 2 سال میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے. کہ ایپل کی جانب سے موصول ہونے والی اس نئی پیشکش پر انڈونیشین وزارتِ صنعت نے مطالبہ کیا ہے. کہ امریکی کمپنی اپنے سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تحقیق اور اسمارٹ فونز کی تیاری پر زیادہ توجہ مرکوز کرے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشین وزارتِ صنعت نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.