اینڈرائیڈ فون کا ڈیٹا چوروں سے محفوظ رکھنے کیلئے نیا فیچر جلد آ رہا ہے

3
0

گوگل نے اینڈرائیڈ فون کے ڈیٹا کو چوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی۔

اسمارٹ فون ایک طرف تو ہمارے روزمرہ کے کاموں میں ہماری مدد کر کے ہماری زندگیوں کو آسان بناتا ہے. لیکن دوسری طرف موبائل چِھن جانے کی صورت میں اس میں موجود ہمارا قیمتی ڈیٹا چوری ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

گوگل اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے. صارفین کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے. ایک نیا فیچر ’تھیف ڈیٹیکشن لاک‘ متعارف کروانے. جا رہا ہے۔

اپ ڈیٹس

یہ فیچر رواں سال کے آخر میں گوگل پلے سروسز اپ ڈیٹس کے ذریعے اینڈرائیڈ 10پلس اور اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے. والی ڈیوائسز کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔

اس فیچر کو بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھمز کا استعمال کیا جائے گا۔

اس لیے جیسے ہی کوئی کسی کے ہاتھ سے موبائل چھینے گا. تو یہ فیچر خود ہی متحرک ہو جائے گا. اور موبائل کو لاک کر دے گا، جس کے بعد چور موبائل میں موجود ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔


تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.