ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

2
1
پی ایس بی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے لئے این او سی کا اجرا ہمیشہ کٹھن مرحلہ ہوتا ہے

پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے. کہ این او سی متعلقہ وزارتوں سے کلیئرنس کے بعد جاری کیا گیا۔ 

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھارت کے شہر چنئی میں 3 سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم میزبان بھارت کے علاوہ چین، جاپان، ساؤتھ کوریا اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ کیلئے لاہور میں تیاریاں کیں. اور حکومتی اجازت ملنے کے بعد ٹیم اب بھارت روانگی کیلئے تیار ہے۔ 

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا کہنا ہے. کہ متعلقہ وزارتوں سے کلیئرنس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے این او سی جاری کیا۔

پی ایس بی ترجمان کا کہنا ہے. کہ بھارت کے لئے این او سی کا اجرا ہمیشہ کٹھن مرحلہ ہوتا ہے، اسپورٹس بورڈ نے کلیئرنس کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی بھرپور معاونت کی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.