پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم میچ کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور بھارتی بلے باز جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں۔
کولمبو میں بارش سے متاثرہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا میچ دوسرے روز جب شروع ہوا. تو بھارت کا اسکور دو وکٹوں پر 147 رنز تھا، ویرات کوہلی اور کے ایل راہل بیٹنگ کر رہے تھے. جبکہ پاکستان کو فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی انجری کی صورت میں دھچکا لگا۔
کے ایل راہل اور ویرات کوہلی نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس دوران انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپسی کرنے راہل نے نصف سنچری مکمل کی۔
ویرات کوہلی نے بھی دوسرے اینڈ سے زبردست بیٹنگ جاری رکھی. اور 55 گیندوں. پر اپنے کیریئر کی 66 ویں نصف سنچری مکمل کی اور بھارت کو ایک بڑا. مجموعہ ترتیب دینے کی پوزیشن پر لایا۔
بھارت نے میچ کے 40 ویں اوور کی تیسری گیند پر 250 رنز مکمل کیے جبکہ پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
بھارتی بلے بازوں نے بارش سےمتاثرہ میچ میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کی اور پاکستان کا کوئی بلےباز انہیں روکنے میں ناکام رہا. اور 45 اوورز میں بھارت نے 300 رنز بنالیے۔
بھارت نے 46 اوورز میں دو وکٹوں پر 307 رنز بنا لیے ہیں۔
کے ایل راہل 97 اور ویرات کوہلی 88 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
روایتی حریف
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ بارش کے باعث پہلے روز مکمل نہیں ہوسکا تھا. اور دوسرے روز بھی بارش ہوئی تاہم بارش رکنے کے بعد بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ای ایس پی این کرک انفو نے بتایا تھا کہ سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق میچ 4 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حارث رؤف، بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں احتیاطی طور پر مزید باؤلنگ نہیں کرائیں گے، کیونکہ انہوں نے کل میچ کے دوران اپنے دائیں. حصے میں تھوڑی تکلیف. محسوس کی تھی۔
انتظامیہ نے کہا کہ تکلیف محسوس ہونے کے بعد انہیں احتیاطی ایم آر آئی کے لیے لے جایا گیا. جس میں کوئی زخم سامنے نہیں آیا، جبکہ وہ ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والا اہم میچ بارش کے باعث آج تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔
آج ریزرو ڈے پر بقیہ میچ وہیں سے کھیلا جائے گا جہاں کل روکا گیا تھا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
بارش کے امکانات 80 سے 90 فیصد
موسم کی پیش گوئی کرنے والی ویب سائٹ دی ویدر چینل کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے .(پاکستانی وقت ڈھائی بجے). سے رات 11 بجے تک مسلسل گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات 80 سے 90 فیصد ہیں۔
کولمبو میں آج صبح سویرے موسلا دھار بارش بھی ہوئی تھی تاہم صبح دس بجے کے بعد سے کالے بادل چھائے ہوئے تھے اور تیز ہوائیں چل رہی تھیں، لیکن اس وقت ایک بار پھر موسلادھار بارش. کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
تاہم میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی بارش شروع ہوگئی. جس کے باعث آر پریماداسا اسٹیڈیم کو کوور کردیا گیا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر 4 کا. میچ ریزرو ڈے پر واش آؤٹ ہوتا ہے. تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔