محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن کراچی میں موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر کو بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔
پیر کو کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ اگلے تین دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔