اگر ایشوریہ پاکستان میں ہوتیں تو آج 35 برس کی ہوتیں: یاسر حسین

1
1

بالی ووڈ کی خوبصورت نینوں والی اداکارہ و مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن گزشتہ روز 50 برس کی ہوئیں تو پاکستانی اداکار یاسر حسین نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آج ایشوریہ پاکستان میں ہوتیں تو 35 برس کی ہوتیں‘۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر یاسر حسین نے گزشتہ روز حسینہ عالم ایشوریہ رائے بچن کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر کے ہمراہ انسٹا اسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے اپنے منفرد انداز میں تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا. کہ ایشوریہ 50 برس کی ہو گئیں؟

یاسر حسین نے مزید لکھا کہ میرا تو دل ڈوب رہا ہے، سب کچھ کافی جلدی جلدی نہیں ہو رہا؟

انہوں نے کیپشن کے اختتام میں لکھا ہے. کہ اگر یہ پاکستان میں ہوتیں تو ابھی 35 برس کی ہوتیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.