انگلینڈ جیسی کرکٹ کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے، کیوی بیٹر

0
1
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ انگلینڈ جس طرح کی کرکٹ کھیل رہا ہے وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈیون کونوے کا کہنا تھا۔ کہ لیتھم اور ولیمسن کی طرح سنچری اسکور نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سو، ڈیڑھ سو رنز کی برتری حاصل کریں تو اچھا ہوگا۔ کوشش کریں گے کہ کل زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں۔

ڈیون کونوے کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا چیلنج ہوگا، کوشش کریں گے کہ جتنی بڑی لیڈ ہوسکے حاصل کریں۔

اپنے سنگ میل سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے پر فخر ہے۔

کیوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ جس طرح کی کرکٹ کھیل رہا ہے۔ وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں، انگلینڈ کے پاس کافی جارح مزاج بیٹرز موجود ہیں۔

ڈیون کونوے نے کہا کہ انگلینڈ کا ٹیسٹ اسٹائل سب کے لیے نیا ہے، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.