انڈونیشیا میں دلہا شادی کے دن غائب ہوگیا، جس پر دلہا کے والد نے دلہن سے شادی کرلی۔
انڈونیشیا کے میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون کا لڑکے سے بہت پرانا تعلق تھا۔
29 اگست کو ان کی شادی ہونا تھی. لیکن عین شادی کے وقت لڑکا فرار ہوگیا۔
شادی کی تقریب میں مہمان جمع تھے اور ایسے میں مہمانوں کو یہ بتانا کہ لڑکا بھاگ گیا ہے نہایت شرم کی بات ہوتی۔
دلہن کے گھر والوں نے شادی کی تیاری پر ڈھائی کروڑ انڈونیشین روپے خرچ کیے تھے. اس لیے دلہا کے والد نے خاتون سے شادی کرلی۔