انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

ڈالر کی قدر ميں پھر اضافہ

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 295 روپے ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 31 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 804 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.