سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی۔
انسٹاگرام کے بانی نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں بتایا. کہ ایڈٹس نامی ایڈیٹنگ اینڈ ویڈیو ریکارڈنگ ایپلی کیشن فوری طور پر آئی او ایس صارفین کے لیے. پری آرڈر دستیاب ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ ایپ فوری طور پر عام افراد کے لیے. ڈاؤن لوڈنگ اسٹورز میں موجود نہیں، تاہم ایک ماہ کے اندر ایپلی کیشن اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگی۔
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ جلد ہی ایپلی کیشن کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔
انسٹاگرام بانی کا کہنا تھا. کہ مذکورہ ایپلی کیشن صرف عام ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ نہیں بلکہ اس کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکے گی۔