امریکا کی ایک جیل میں قیدیوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار کو یرغمال بنا لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر سینٹ لوئس کی جیل میں قیدیوں نے جیل کے 70 سالہ اہلکار کو 2 گھنٹے تک پکڑے رکھا۔
برطانوی اخبار کے مطابق قیدیوں. نے جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کھانے کے مینیو میں گرم پیزا اور تازہ چکن شامل کی جائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں نے جس سیکیورٹی اہلکار کو پکڑا. اس کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا تشدد یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے کچھ دیر بعد صورتحال پر قابو پالیا۔