امریکی ریاست ٹیکساس میں سڑک پر گاڑیوں کی ریس اور کرتب بازی کے دوران تماشائی آگ سے جل گئے۔
ریاستی دارالحکومت آسٹن میں ہفتے کی رات 9 بجے پولیس کو متعدد فون کالز موصول ہوئیں۔
پولیس کے مطابق تماشائیوں نے ایک انٹرسیکشن بند کر رکھا تھا جہاں گاڑیوں کی ریس اور کرتب بازی جاری تھی جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو تماشائیوں نے اہلکاروں پر پٹاخے، بوتلیں اور پتھر پھینکے۔
9 بجکر 45 منٹ پر انٹرسیکشن پر پولیس نے ہجوم کو منتشر کیا لیکن 45 منٹ بعد ہی پولیس کو اطلاع ملی کہ گاڑیاں اور تماشائی کسی دوسرے مقام پر کرتب بازی کر رہے ہیں۔
ڈرائیورز نہایت غفلت سے گاڑیاں چلا کر کرتب بازی کر رہے تھے۔
ایک ڈبل کیبن گاڑی سڑک پر کرتب دکھا رہی تھی اس دوران تماشائیوں کو آگ لگ گئی۔
ڈبل کیبن گاڑی سڑک پر موجود شعلوں پر کرتب دکھا رہی تھی۔ کہ چند ہی لمحوں میں چھوٹا سا دھماکا ہوا اور قریب ہی موجود تماشائیوں کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔