امریکا میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق

0
0
 مزاحمت
پاکستانی نژاد امريکی پوليس افسر مزاحمت پر قتل

امریکی شہر نیویارک میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا پاکستانی نژاد پولیس افسر عدید فیاض دم توڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق 26 سالہ عدید فیاض کو ہفتے کو ڈکیتی مزاحمت پر اس وقت سر میں گولی ماری گئی جس وقت وہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔

رپورٹس کے مطابق عدید فیاض 5 سال سے نیویارک پولیس میں تعینات تھے۔

فائرنگ کے بعد عدید فیاض 3 دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے سوگواروں میں بیوی اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔

نیویارک پولیس نے سوشل میڈیا پر نوجوان افسر کی موت پر دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدید فیاض ہفتے کی شام اپنے بہنوئی کے ہمراہ ایک کار خریدنے کے لیے بروکلین میں کسی سے ملنے گئے تھے۔

دوسری جانب نیویارک پولیس نے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.