افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ: عوام میں شدید خوف و ہراس

کابل: ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق، افغانستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی. جس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی. اس زلزلے کے جھٹکے ملک کے متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے. اور اپنی حفاظت کے لیے. کھلے مقامات کا رخ کیا۔ زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں میں شدید لرزش محسوس ہوئی، لیکن خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں. اور امدادی ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.