پیراگلائیڈنگ ایک سنسنی خیز کھیل ہے جس میں حصہ لینے والے فضائی مناظر سے مبہوت رہ جاتے ہیں یا نہایت اضطراب کے ساتھ زمین پر اترنے کا انتظار کرتے ہیں۔
لیکن ایک اسکائی ڈائیور اوسمار اوچوا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے. جو زمین سے سیکڑوں فٹ کی بلندی پر ناشتہ کر رہا ہے۔
اوسمار نے اسکائی. ڈائیونگ کرتے ہوئے اپنے بستے سے پیالہ، دلیے کا پیکٹ، دودھ کی بوتل اور ایک کیلا نکالا۔
اس نے باقاعدہ دلیہ بنا کر کھایا، کیلا بھی کاٹ کر ایسے کھایا جیسے کچن میں نفاست سے کام کر رہا ہو، لیکن وہ تو اسکائی ڈائیونگ کر رہا تھا۔
12 ستمبر کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی. اس ویڈیو کو اب تک 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔