پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 819 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 42 ہزار 667 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 100 انڈیکس ایک ہزار 113 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس ایک موقع پر 42 ہزار 373 پوائنٹس بھی رہا۔
کاروباری دن میں آج 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 130 ارب کم ہو کر 7076 ارب روپے ہے۔