
’کئی ایسے مواقع بھی آئے جب میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا تھا. لیکن گیم کی پریکٹس میں مشغول رہتا، یہ میری محنت کا صلہ ہے اور میں بہت خوش ہوں۔‘
گذشتہ روز دنیا میں ای سپورٹس کے سب سے بڑے مقابلے ایوو 2025 میں ٹیکن کا مقابلہ ایک بار پھر ارسلان صدیقی نے جیت لیا اور یوں وہ چھ ایوو ٹائٹلز کے ساتھ دنیا میں ٹیکن کے سب سے کامیاب کھلاڑی بھی بن گئے تھے۔
فائنل میں ان کے حریف پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے عاطف بٹ تھے اور ارسلان کے مطابق اس سال کے ایوو کی خاص بات یہ تھی. کہ اس میں پانچ پاکستانی نوجوانوں نے شرکت کی تھی۔
ایوو کے پلیٹ فارم پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارسلان کا کہنا تھا. کہ ’میں آج جہاں ہوں پاکستانی ٹیکن کمیونٹی کی وجہ سے ہوں. کیونکہ اگر پاکستان میں ٹیکن کے اچھے کھلاڑی ہیں تو ان کی وجہ سے مجھے بھی مہارت ملتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’میری ہر فتح کے باعث پاکستان میں ٹیکن کی صورتحال بہتر ہوتی ہے، انھیں مزید مواقع ملتے ہیں۔ سنہ 2019 میں میں اکیلا پاکستانی ایوو مقابلوں میں شرکت کر رہا تھا. اور اس سال یہاں پانچ پاکستانی کھلاڑی موجود ہیں۔‘