اداکارہ نمرہ خان کا پولیس سے رابطہ ہوگیا

4
0
نمرہ

کراچی میں اغوا ہونے سے بال بال بچنے والی اداکارہ نمرہ خان کا پولیس سے رابطہ ہوگیا۔ 

ایس ڈی پی او درخشاں منیشا روپیتا کا کہنا ہے کہ اداکارہ نمرہ خان کا پولیس سے رابطہ ہوچکا ہے۔ متاثرہ اداکارہ سے ملاقات. اور ان سے بیان لینے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ اداکارہ سے ملاقات، جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی ویڈیو اور دیگر شواہد حاصل کرلیے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کی کوشش پر اداکارہ کا بیان سامنے آیا تھا۔ 

نمرہ خان کا کہنا تھا کہ مقامی ہوٹل کے باہر گاڑی کا انتظار کر رہی تھی۔ تین آدمی میرے پاس آکر رکے اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ان اغواکاروں نے مجھ پر اسلحہ تانا، جان بچانے کےلیے. اغوا کرنے والوں سے لڑی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا. کہ متاثرہ خاتون نے واقعہ سے متعلق پولیس رپورٹ نہیں کروائی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس ایس پی ساؤتھ واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.