دنیا بھر میں معتبر تسلیم کی جانے والی برطانوی جامعات میں سے ایک نے تعلیمی میدان میں انوکھی پیش رفت کرتے ہوئے ایک نیا اور انوکھا شعبہ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اب برطانوی جامعہ ایکسیٹر جادو ٹونے میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری کروا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر برطانیہ کی پہلی جامعہ ہے. جو 2024ء میں جادو کی ڈگری متعارف کروانے جا رہی ہے، یہ ایک سال کا پروگرام ہے. جسے 2024ء کے ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جامعہ کا کہنا ہے. کہ انہوں نے جادو اور مخفی سائنس میں ماسٹر ڈگری متعارف کروانے کا یہ فیصلہ جادو میں حالیہ دلچسپی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔
جامعہ کی جانب سے کہا گیا ہے. کہ جادو میں ماسٹر ڈگری متعارف کروانے سے دنیا بھر سے جادو میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو موقع ملے گا کہ وہ جادو کی تاریخ اور اس سے مرتب ہونے والے اثرات کو گہرائی سے جان سکیں. اور اس کا مطالعہ کر سکیں۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے. کہ تاریخ، ادب، فلسفہ، آثارِ قدیمہ، سماجیات، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب میں مہارت رکھنے والے ماہرین تعلیم مغرب اور مشرق میں جادو کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
یونیورسٹی کے مطابق یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا واحد پوسٹ گریجویٹ کورسز ہے. جس میں جادو کی تاریخ کے مطالعے کو دوسرے مضامین کی اتنی وسیع رینج کے ساتھ ملایا گیا ہے۔