آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا ترقیاتی بجٹ متاثر، ہر سال کٹوتی کا انکشاف، ذرائع

14
17

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا ترقیاتی بجٹ متاثر ہوا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ پر ہر سال کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق رواں سال 950 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 379 ارب استعمال ہوئے۔ صحت، اعلیٰ تعلیم سمیت سماجی شعبے اور انفرااسٹرکچر کے کئی منصوبے متاثر ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کے پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے 9 ہزار 800 ارب روپے درکار ہیں۔ اگلے مالی سال کیلئے 1221 ارب روپے کا وفاقی پی ایس ڈی پی تجویز کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 سال میں وفاقی ترقیاتی بجٹ سالانہ اوسطاً 630 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں نمایاں کمی اور مہنگائی کی وجہ سے بھی بجٹ متاثر ہوا۔ وفاق نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو بجٹ پر بھاری بوجھ قرار دے دیا۔ 

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ بلحاظ جی ڈی پی 1.7 فیصد سے کم ہو کر 0.9 فیصد پر آگیا۔ پرائمری خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی بجٹ پر کٹ لگایا جاتا ہے۔

15 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.