کیا آپ ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر سے زیادہ دولت کمانے والے اداکار کے بارے میں جانتے ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلموں میں کام کرکے 27 اعشاریہ 7 بلین ڈالرز کمانے والے اس غیر سپر اسٹار اداکار نے دولت میں ہالی ووڈ کے کئی نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
گزشتہ 3 دہائیوں سے ہالی ووڈ پر ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور بریڈ پٹ کا راج جاری ہے، ان سپر اسٹار کی فلمیں باکس آفس پر. کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں. جبکہ ان کی مجموعی آمدنی اربوں میں ہے۔
اس سب کے باوجود 76 سالہ اداکار نے دولت میں. ان سب سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہےاوروہ باکس آفس پر زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں آگے نکلے گئے ہیں۔
...