کراچی: سراغ رساں کتے نے گارڈن ویسٹ سے لاپتا 2 بچوں کی نشاندہی کردی

کراچی کے علاقے گارڈن سے گزشتہ ماہ لاپتا ہونے والے 2 بچوں کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سراغ رساں کتے نے لیاری کشتی مسجد کے قریب بچوں کی موجودگی کی نشاندہی کردی، پولیس نے عینی شاہد کا بیان بھی قلمبند کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ گارڈن ویسٹ سے لاپتا ہونے والے 2 بچوں کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، سراغ رساں کتے نے بچوں کی موجودگی کے حوالے سے اہم نشاندہی کردی۔

پولیس کے مطابق کتے کو بچوں کےکپڑے سونگھائے گئے. تو وہ لیاری کشتی مسجد کے قریب جا کر رک گیا، ایک عینی شاہد نےبچوں کو کشتی مسجد کے قریب. دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق کشتی مسجد کےقریب لیاری ندی ہے، جو دلدلی ہے، عینی شاہد کے بیان کےبعد مشینری کی مدد سے ندی کو صاف کیاگیا، ندی میں مزید مقامات کو صاف کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 5 سالہ علیان عرف علی. اور 6 سالہ علی رضا اپنے. گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ گارڈن ویسٹ سے لاپتا ہوگئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.