پاکستان چھ دہائیوں بعد پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر ڈیوس کپ ٹینس کے پہلے میچ میں روایتی حریف انڈیا سے ہونے والے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔
دونوں ٹیمیں اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر. گروپ ون کے پلے آف میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
دو ڈبلز اور دو سنگلز میچز ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے، بارش کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔
تاہم یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے. کہ آیا سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تماشائیوں کو یہ میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔
پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے اس حوالے سے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’امید ہے یہ مقابلہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا. اور میں مستقبل قریب میں انڈین کرکٹ ٹیم کو ہمارے ملک میں کھیلتا دیکھنا پسند کروں گا۔‘
ٹیم مقابلے کی منتظر
انڈین ٹینس ٹیم کے منیجر سنیل یجمان کہتے ہیں. کہ ان کی ٹیم مقابلے کی منتظر ہے۔
انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’پوری ٹیم پاکستان میں آکر بہت خوش اور پرجوش ہے۔‘
انڈیا نے 2019 میں آخری بار نیوٹرل مقام قازقستان میں پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ میچ کھیلا تھا جس میں اس نے چار صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
انڈین اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پاکستان آخری بار 2006 میں انڈیا کی سرزمین پر کھیلا تھا۔
عالمی ٹینس پیکنگ آرڈر میں دونوں ٹیمیں کافی نیچے ہیں. لیکن اعصام الحق نے کہا کہ انہیں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ان کے تین کھلاڑی عالمی ڈبلز رینکنگ کے ٹاپ 100 میں شامل ہیں. جبکہ سنگلز کھلاڑیوں سے بھی کانٹے کے مقابلے کی امید ہے خاص طور پر گراس کورٹ پر۔‘
ان کے بقول: ’ہم مقابلہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اور کورٹ پر اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔‘