
بیجنگ (11 اگست 2025): چین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بار پھر دنیا پر سبقت لے گیا، بیجنگ میں پہلے ہیومنائیڈ روبوٹ مال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بیجنگ میں کار ڈیلر شپ کی طرح دنیا کا پہلا. ’’روبوٹ مال‘‘ کھول دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کا منفرد 4S اسٹائل کا مخصوص اسٹور ہے، جہاں سے عام لوگ طرح طرح کے روبوٹ خرید سکیں گے۔
’4S‘ فارمیٹ کا مطلب ہے. کہ مال میں ایک ہی چھت کے نیچے ’’سیل، سروس، اسپیئر پارٹس اور سروے (یعنی کسٹمر فیڈ بیک)‘‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ انداز چین میں کار ڈیلرشپس کے ماڈل سے ملتا جلتا ہے، اب یہی انداز انسان نما روبوٹس کی فروخت. کے سلسلے میں بھی اپنایا جائے گا۔
اس مال میں یو بی ٹیک روبوٹکس (Ubtech Robotics) .اور یونٹری روبوٹکس .(Unitree Robotics) جیسے برانڈز سمیت 200 تک کمپنیوں کے 100 سے. زیادہ اقسام کے روبوٹس فروخت کیے جائیں گے۔ یہ مال بیجنگ کے. ہائی ٹیک ای ٹاؤن (E-Town) ڈسٹرکٹ میں. واقع 4 منزلہ عمارت میں بنایا گیا ہے۔