ہسپانوی بحری جہاز جو سن 1656 میں بہاماس کے ساحل پر چٹان سے ٹکرا کر سمندر برد ہوگیا تھا. اس میں سے اب خزانہ برآمد ہوا ہے۔
یہ بدقسمت جہاز 30 منٹ سے بھی کم وقت میں جہاز بحر اوقیانوس کے نیچے تھا. اور 650 کے عملے میں سے صرف 45 بچ پائے تھے۔
جہاز سے برآمد ہونے والے خزانے میں چاندی اور سونے کے سکے، زمرد اور نیلم، سونے کی 1 اعشاریہ 8 میٹر لمبی زنجیر اور 34کلو گرام وزنی چاندی کی سلاخیں شامل ہیں۔
جہاز اصل میں تباہ ہو کر کب غرق سمندر ہوا؟ اس بارے میں تاریخ میں ہمیں بہت کم پتا چلتا ہے۔ تاہم ہسپانوی، انگریزی، فرانسیسی، ڈچ، امریکن اور بہامین مشنوں نے 17ویں اور 18ویں صدی کے دوران اس جہاز کے بہت سے ٹکڑے برآمد کیے تھے۔ ٹیم کو یقین ہے کہ وہاں مزید خزانے موجود ہیں۔
خزانے ميں کيا ہے؟
آخری مہم کے ذریعے ملنے والے سب سے اہم ٹکڑوں میں سے ایک سونے کا ہار تھا. جس کے بیچ میں سینٹیاگو (سینٹ جیمز) کی کراس تھی۔
دوسرے ٹکڑے میں وہی ابھری ہوئی کراس ہے، ایک بڑا بیضوی کولمبیا کا زمرد۔ بیزل کو اصل میں 12 دیگر زمرد سے سجایا گیا تھا۔
پچھلی چار صدیوں کے دوران بہاماس کے ساحل سے 70 کلومیٹر دور واقع ماراویلا کے ملبے کو متعدد مہمات کے ذریعے حاصل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں. لیکن کبھی کامیابی نہیں مل سکی تھی۔
لیکن پچھلے دو سالوں کے دوران ماہرین آثار قدیمہ پر. مشتمل غوطہ خوروں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے اسے دوبارہ سے ڈھونڈنے کا کام شروع کیا تھا۔ ماراویلا بہاماس کی سمندری تاریخ کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔
یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ 12ویں صدی میں اسپین اور پرتگال میں قائم ہونے والی ایک باوقار مذہبی اور عسکری تنظیم نائٹس آف سینٹیاگو جہاز میں موجود تھی. اس کے نائٹ خاص طور پر سمندری تجارت میں سرگرم تھے۔
جب پرتگالی نیویگیٹر واسکو ڈی گاما، جو ہندوستان کا سفر کرنے والے پہلے یورپی تھے، نے 1502 اور 1503 کے درمیان 21 بحری جہازوں کے بیڑے کی کمانڈ کی، اس نے آٹھ گھڑ سواروں کے ساتھ سفر کیا۔