
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) گروپ نے منگل کو 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لیے اپنے مجموعی سالانہ مالیاتی نتائج کا اعلان کیا، جس میں خسارے کا سلسلہ برقرار رہا۔
گروپ کے موبائل سیگمنٹ یوفون نے سال بہ سال 14 فیصد ریونیو گروتھ حاصل کی. اس کا آپریٹنگ منافع 17.6 ارب روپے تک پہنچا جو 2024 کے مقابلے میں 283 فیصد زیادہ ہے. تاہم کمپنی اب بھی خسارے میں ہے. جس میں نمایاں طور پر 89 فیصد کی کمی آئی ہے۔
گروپ کا مجموعی نقصان بنیادی طور پر یوبینک میں احتیاطی ضوابط میں ترامیم کے بعد متوقع کریڈٹ لاس (ECL) کی تیز رفتار پروویژننگ کی وجہ سے ہوا۔
یوبینک نے IFRS 9 .کو اپنانے سے اپنے بیلنس شیٹ کو مضبوط کیا ہے. جس کے نتیجے میں نئی ریگولیٹری ضروریات کے مطابق ECL کے لیے. امپیئرمنٹ الاؤنسز میں اضافہ ہوا۔
مجموعی ریونیو
گروپ کی مجموعی ریونیو سال بہ سال 12 فیصد بڑھ کر فکسڈ براڈ بینڈ، انٹرپرائز، ہول سیل اور موبائل سروسز کی مضبوط کارکردگی. کی بدولت بہتر ہوئی۔ مجموعی آپریٹنگ منافع میں. سال بہ سال 216 فیصد اضافہ ہوا، جو آپریشنل کارکردگی کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
ریونیو میں 12 فیصد اضافہ ہوا. جس کی قیادت فلیش فائبر میں 50 فیصد اور بزنس سلوشنز میں 16 فیصد گروتھ نے کی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ہے۔
کیریئر اور ہول سیل کاروبار نے 28 فیصد گروتھ کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھی۔
پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ. منافع سال بہ سال 49 فیصد اضافے کے ساتھ 18.2 ارب روپے تک پہنچا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اضافی پنشن لائبلٹی کے 6.9 ارب روپے کے. ایک بارگی اندراج کے باوجود 1.4 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔
