پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی امداد کا اعلان کیا ہے، مزید طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ پاکستان کی کیسے امداد کی جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات کاجائزہ لے رہے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے اقدامات کیے ہیں۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق 3 ارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ کوشش کی ہے کہ خواتین کو ملازمت کے مواقع کے حساب سے روزگار ملے۔
دریں اثنا امریکی قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائے وسطی ایشیاء الزبتھ ہورسٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شراکت داروں سے مل کر خواتین کی صلاحیتیں بڑھانا چاہ رہے ہیں۔
الزبتھ ہورسٹ کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو روزگار کے مواقع کی فراہمی سے اقدامات کر رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔