برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورونٹو کے لیے ایک پاکستانی نژاد خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کر دیا۔ فوزیہ یونس پاکستان میں بھی بطور سفارت کار تعینات رہ چکی ہیں۔
برطانوی سفارت کار فوزیہ یونس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر. اپنی نئی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ .’مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورونٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ایک خاص لمحہ ہے کہ کسی مسلمان خاتون کو سفارتی مشن کی سربراہ تعینات کیا گیا ہے، لیکن اس حوالے سے میرے پاس اعداد و شمار نہیں ہیں۔‘
اپنی ٹویٹس کے سلسلے میں فوزیہ یونس نے اپنے والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے والد جو مجھے صبح چار بجے سٹیشن پر چھوڑنے جاتے تھے تاکہ میں اپنی ملازمت کے لیے انٹرویو دینے جا سکوں۔ میری والدہ کا شکریہ جو میرا اس وقت انتظار کرتی تھیں کہ جب میں 18 سال کی تھی تاکہ وہ میرے ساتھ بس سٹاپ سے تاریک گلیوں سے گزر کر جا سکیں۔ آپ نے یہ سب ہمارے آج کے لیے کیا۔‘
لڑکيوں کے ليۓ مثال
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ لڑکیاں جو میرے جیسی دکھائی دیتی ہیں اور اندرونی اور بیرونی حلقوں سے تعصب، نسل پرستی اور صنفی امتیاز کا سامنا کر رہی ہیں. جنہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ نہیں کر سکتیں، یا وہ ویسی دکھائی نہیں دیتی یا بول نہیں سکتیں۔ ایسی باتوں سے اپنے طاقت کم مت ہونے دیں۔ آپ اس کو بدل سکتی ہیں۔‘
فوزیہ یونس نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے پیشہ ورانہ ساتھیوں، نئے اور پرانے باسز کا شکریہ کیوں کہ آپ کے ایک ایک لفظ نے مجھے میری آواز تلاش کرنے میں مدد دی ہے۔ ہم آج کے لیے کام کرتے ہیں اور اس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم مستبقل بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
’میں ٹورونٹو جانے کے لیے انتظار کر رہی ہوں۔‘
فوزیہ یونس جو کہ پاکستان میں بھی بطور سفارت کار کام کر چکی ہیں. کے لیے پاکستان میں واقع برطانوی ہائی کمیشن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ہائی کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے لکھا. کہ ’فوزیہ یونس کی زندگی نے پورا چکر مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں شریک فوجیوں لانس نائک خان بہادر اور لانس نائک عمر حیات کو میڈل دیا تھا۔ ہم فوزیہ کو بہت مس کریں گے۔ نئی تعیناتی کے لیے نیک تمنائیں۔‘
[email protected]