پاکستانی فوج میں 12 میجر جنرلز کو منگل کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
ترقی پانے والے دیگر افسران میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ، میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل ایمن بلال صفدر، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر شامل ہیں۔
ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا پہلے ۔ڈی جی ملٹری آپریشنز تعینات تھے۔ جبکہ فی الحال وہ وائس چیف آف جنرل سٹاف تعینات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل۔ ایمن بلال صفدر جی ایچ کیو میں ڈی جی پی پی سی تعینات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد گلریز ڈی جی ملٹری ٹریننگ تعینات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ تعینات ہیں۔
معلومات کے مطابق دو ماہ کے دوران چھ لیفٹیننٹ جنرلز نے عہدوں سے ریٹائر ہونا ہے، جس کے بعد یہ ترقیاں متوقع تھیں۔
ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرلز کی نئے عہدوں پر تعیناتیاں بھی متوقع ہیں۔ رواں ماہ لاہور کور جبکہ آئندہ ماہ منگلا کور کے کمانڈرز کا عہدہ بھی خالی ہو جائے گا۔
اکتوبر اور نومبر میں ریٹائر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرلز:
انڈپینڈنٹ اردو کی معلومات کے مطابق ستمبر 2018 میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے چھ لیفٹیننٹ جرنلز اکتوبر اور نومبر کی مختلف تاریخوں میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔
تین لیفٹیننٹ جنرل رواں ماہ کو ہی ریٹائر ہو جائیں گے۔ جن میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز 20 اکتوبر، ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج۔ 19 اکتوبر، ڈی جی ٹریننگ ایوالوایشن لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان 12 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔
جبکہ کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر پانچ نومبر اور لیفٹینیٹ جنرل وسیم اشرف 19 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔